اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الرسالہ نیٹ نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی فوج نے آج شہر الخلیل ميں فلسطینی جوانوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربر کی گولیاں چلائیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے دوران فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ادھر اسرائيلی فوج نے مشرقی بیت لحم کے علاقے تقوع میں ایک فلسطینی کے گھر میں زہریلی گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں اس گھر کے افراد گھٹن کے شکار ہوگئے ۔زخمیوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے افراد پر بھی آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ فلسطینی عوام ہر ہفتے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اسرائیل کی نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہیں تاہم اسرائیلی فوج ان مظاہروں کو کچل دیتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲